ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہند۔نیوزی لینڈ ٹیسٹ منسوخ کرنے کی بی سی سی آئی سے کوئی معلومات نہیں ملی:ایم پی سی اے

ہند۔نیوزی لینڈ ٹیسٹ منسوخ کرنے کی بی سی سی آئی سے کوئی معلومات نہیں ملی:ایم پی سی اے

Tue, 04 Oct 2016 17:47:42    S.O. News Service

اندور،4اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن(ایم پی سی اے)نے آج کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آٹھ اکتوبر سے مقامی ہولکر اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری میچ کو منسوخ کرنے کے بارے میں اسے بی سی سی آئی سے ابھی کوئی سرکاری معلومات نہیں ملی ہے، لہذا وہ ریاست کی تاریخ کے پہلے بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ایم پی سی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)روہت پنڈت نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہمیں بی سی سی آئی کی جانب سے اس مقابلے کو روکنے کو لے کر فی الحال کوئی سرکاری معلومات نہیں ملی ہے۔بی سی سی آئی کے اکاؤنٹس سے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو بڑی رقم ادا نہ کئے جانے کے سلسلے میں بینکوں کولوڈھا کمیٹی کی ہدایات کے بعد بی سی سی آئی نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز درمیان میں منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔اس دھمکی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کی خبروں سے اس بارے میں پتہ چلا ہے لیکن ہم ان خبروں کی بنیاد پر اپنا فیصلہ نہیں کر سکتے۔بی سی سی آئی نے چونکہ ہمیں اس میچ کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی ہے، اس لئے ہم اس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔


Share: